17 اگست 2014 - 15:09
فلسطینیوں اور صہیونیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

ایک صیہونی نے آج ایک فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی نے آج مقبوضہ قدس میں ایک فلسطینی پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں یہ فلسطینی جوان شہید ہوگيا۔ دریں اثناء صیہونی فوجیوں نے مشرقی جنین میں واقع عرانہ اور الجلمہ دیہاتوں میں فلسطینیوں پر آنسو گيس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں زخمی ہوگۓ۔ جبکہ مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ اور اس مسجد کے اطراف میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

.......

/169